ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حکومت کو کسانوں کے قرض معاف کر دینے چاہئیں:یچوری

حکومت کو کسانوں کے قرض معاف کر دینے چاہئیں:یچوری

Fri, 25 Nov 2016 10:51:53    S.O. News Service

نئی دہلی، 24؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)مارکسی کمیونسٹ پارٹی(سی پی ایم) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے آج کہا کہ مودی حکومت کو کسانوں کے قرض بھی اسی طرح معاف کرنے چاہئیں جیسے اس نے کارپوریٹس کے قرض معاف کئے ہیں۔جنتر منتر پر ایک ریلی میں مودی حکومت پر نشانہ لگاتے ہوئے یچوری نے کہا کہ یہ حکومت غریبوں کوسزا دینے کے ساتھ ڈاکوؤں کو بچا رہی ہے۔بینکوں اور اے ٹی ایم کے باہر قطار میں کھڑے لوگوں میں سے 74سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں حکومت نے سرمایہ داروں کے 1.2لاکھ کروڑ روپے کے قرض معاف کئے ہیں لیکن وہ کسانوں کے قرض معاف کرنے کو تیار نہیں ہے،حکومت کو کسانوں کے قرض بھی معاف کرنے چاہئیں۔ملک میں کسانوں کی قابل رحم حالت کا حوالہ دیتے ہوئے سی پی آئی ایم لیڈر نے کہا کہ مودی حکومت غریبوں کو اور غریب بنا رہی ہے جبکہ امیروں کو اور امیر بننے میں مدد دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کہتی ہے کہ وہ پاکستان کو سخت سبق سکھائے گی لیکن ہمارے جوان سرحد پر مارے جا رہے ہیں، کسان خودکشی کر رہے ہیں،مودی حکومت میں کسانوں کی خودکشی کے اعداد و شمارمیں 26فیصد اضافہ ہوا ہے۔یچوری نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں نوٹ بندی اور کسان اور غریب مخالف پالیسیوں کو لے کر پارلیمنٹ میں حکومت کو گھیرنا جاری رکھیں گی۔


Share: